لاہور: واساشالےمار ٹاﺅن مےںاندھےر نگری، کمرشل کنکشنز کو گھرےلو بنادےا گےا
آصف مقبول اور رفیق بٹ نے 49کمرشل کنکشنز میں ہیراپھیری کرکے بغےر دستاوےزات اور کم رقبہ ظاہر کر کے پاس کر دےا گےا، رےونےو کو نا قابل تلافی نقصان
رفےق بٹ رےکوری انسپکٹر کے ”لےول“ کاکام کرنے لگا جبکہ رےکوری انسپکٹر سے رےڈنگ کروانے لگا، بوگس رےڈنگ کرکے لاکھوں منتھلی اکٹھی کی جانے لگی
لاہور( ) صوبائی دارالحکومت میں واسا کے اعلیٰ افسران کی ناک کے نیچے کرپٹ افسران و ملازمین نے اندھیر نگری مچا دی۔ ایل ڈی اے واسا کے افسران و ملازمین کی کرپشن کے باعث سفید ہاتھی بن گیا۔ بتایا گیا ہے کہ واسا کے بعض کرپٹ ملازمین کی ملی بھگت سے بڑی بڑی کمرشل پراپرٹیز اور فیکٹریاں جن میں شامل 49عدد کمرشل کنکنشنز جن کو بغیر دستاویزات اور کم رقبہ ظاہر کرکے پاس کردیا گیا ہے ۔ جو واسا کے ریونیو کی مد میں ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کمرشل کنکشنز میں ہیراپھیری کرنے والے سرگرم ملازمین میں آصف مقبول اور رفیق بٹ وغیر ہ شامل ہیں ۔رفیق بٹ جو واسا میں بطور اسسٹنٹ فیلڈ انسپکٹر بھرتی ہوا تھا اب سب فیلڈ انسپکٹر کے طورپر کام کررہا ہے ۔ شالیمار ٹاﺅن ریونیو آفس میں جتنے بھی گریڈ2کے فٹر ملازمین ہیں ان کو رفیق بٹ نے من پسند اور پرکشش (وارڈ) الاٹ کروادیئے ہیں۔ رفیق بٹ خود ریکوری فیلڈ انسپکٹر ”لیول“ کا کا م کرتا ہے ۔ بابامنظور ”RFI“ ہے اس سے میٹر ریڈنگ کرواتا ہے جو اس کا کارخاص بتایا جاتا ہے اور بڑی بڑی کمرشل پراپرٹیز جن میں فیکٹریاں وغیرہ بھی شامل ہیں کی بڑے پیمانے پر بوگس ریڈنگ کرکے لاکھوں روپے کی منتھلیاں صارفین سے لگوارکھی ہیں۔مثال کے طور پر49عدد کمرشل پانی کے کنکشنز کیس جو بوگس طریقے سے جعلی کاغذات پر جاری ہوئے ہیں ان کی تفصیل یہ ہے۔ سیریل نمبر1اکاﺅنٹ نمبر 57281298وارڈ نمبر4کا رقبہ پانی کے بل پر 2مرلے درج ہے جبکہ یہاں پر رقبہ زیادہ ہے اسی طرح اکاﺅنٹ نمبر57299769کا رقبہ صرف1مرلہ ، اکاﺅنٹ نمبر57294458رقبہ ایک مرلہ، اکاﺅنٹ نمبر57296258رقبہ 3مرلہ اور 57292625کا رقبہ 5 مرلہ ہے ۔ جبکہ موقع پر مالکان کی پراپرٹی کا رقبہ زیادہ ہے ۔ علاوہ ازیں اکاﺅنٹ نمبر27282840کا رقبہ 4 مرلہ، اکاﺅنٹ نمبر 57289081، 57284965, 57289207, 57293680, 57314695, 57299511, 57316273, 57296715, 57298469,57272849, 57281669, 57298827, 57289852, 57297020, 57295389, 57273633, 57273767, 57295721, 57316615, 57316473, 57294982, 57306069, کا رقبہ 5مرلے ہے۔ 57294324, 57299882, 57296678, 57273325, کا رقبہ4مرلے درج ہے ۔ اکاﺅنٹ نمبر57273783کا رقبہ8مرلے ہے ۔ اکاﺅنٹ نمبر57301406, 57309628, 57295800, 57282145, 57273741, 57273804 اور57297138 کا رقبہ10مرلے ہے۔57315555کا رقبہ 15 مرلے ہے۔57294058کا رقبہ 18مرلے، 57289928کا رقبہ25مرلے ہے ، 57275837 کا رقبہ 14 مرلے، 57294945 اور 57285096 کا رقبہ 30 مرلے ہے۔

No comments:
Post a Comment